75

ابوقاسم عیسیٰ الفائز بامرللہ

ابوقاسم عیسیٰ الفائز بامرللہ دولت فاطمیہ کا تیرواں خلیفہ 549ھ تا 555ھ
ظافر کے قتل کے بعد قاتل عباس نے اس کے کمسن بیٹے فائز کو ۵۴۹ھ میں خلیفہ بنایا ۔ فایز کی کم سنی کی وجہ سے عباس ہی حقیقی حاکم تھا ۔ چونکہ اس کی گردن پر ظافر کا خون تھا اس لیے خلیفہ کے اکثر رشتہ دار اس کے دشمن ہوگئے اور اس کے جور و ظلم کی اطلاع طلائع بن رزیک کو دی جو منیہ کا والی تھا ۔ 
طلائع کو یہ ملی تو وہ فوراً قاہر روانہ ہوا ۔ اس کی آمد کی اطلاع عباس کو مل گئی ۔ وہ شام فرار ہوگیا ۔ ظافر کی بہن نے اس کے فرار کی اطلاع صلیبیوں کو دی اور ان سے وعدہ کیا اگر اس کا کام تمام کردیں گے تو انہیں انعام دیا جائے ۔ انعام کے لالچ میں انہوں نے عباس کے بیٹے نضر کو مار دیا اور عباس کو ایک پنجرے میں قید کر کے قاہرہ بھیج دیا جہاں 551ھ میں سولی پر چڑھا دیا گیا ۔ 
طلائع نے انتظامی امور پر توجہ دی ۔ فائز کا وجود برائے نام تھا اور صرف چھ سال زندہ رہا اور گیارہ برس کی عمر میں صرع کی شکایت سے انتقال ہوا ۔     

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں