93

اورک

نعمت اللہ اس قبیلہ کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ جب کہ شیر محمد گنڈا پور نے اس کا شجرہ اورک بن کودے بن کڑلان دیا ہے ۔ ایرانی میں ورک بھیڑے کو کہتے ہیں اور ایرانی زبانوں میں اکثر حروف صحیح سے پہلے ’ا‘ کا اضافہ ہوجاتاہے ۔ اس طرح یہ کلمہ ورک سے اورک ہوگیا ۔ جب کہ زئی لائقہ ہے ۔

قدیم آریائی اقوام خاص کر جاٹوں میں اکثر ان کا ٹوٹم کوئی جانور ہوا کرتا تھا اور وہ اس کی پوجا کرتے اور اس کو اپنا مورث اعلیٰ تسلیم کرتے تھے ۔ اس قبیلے کا بھی عہد قدیم میں ٹوٹم ورک رہا ہوگا ۔ جس کی یہ پوجا کرنے کے علاوہ اس کو اپنا مورث تسلیم کرتے ہوں گے ۔ مگر یہ مسلمان ہونے کے بعد وہ یہ بھول گئے کہ اور اس نے وقت کے ساتھ شخصیت کا روپ دھار لیا تھا اور اسے شجرہ نسب میں اسے اپنا مورث اعلیٰ بنا کر پیش کیا ۔ پس اورک ایک آریائی نام جو ورک کا معرب ہے ۔ جس کے معنی بھیڑے کے ہیں اور یہ قبیلہ قدیم زمانے میں اس کی پوجا کرتا تھا اور اسے اپنا مورث اعلیٰ تسلیم کرتا تھا ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں