70

اگنی ہوتر

’’آگ کی قربانی یا یگیہ‘‘ یہ ویدوں کی اہم رسم تھی ۔ جس میں گھریلو اور قربانی کی آگ (بالترتیب گرہی پتیہ اور آہوں) کے نام کا یگیہ روازانہ کیا جاتا تھا ۔ یہ رسم عموماً گھر گرہستی والے پر فرض ہوتی تھی ۔ یہ یگیہ عام طور پر دودھ یا تیل اور کٹھے دیئے پر مشتمل ہوتا تھا ۔ اس تعلق دیوتاؤں (وشوید دیوتا) سے ہے اور جانوروں میں برکت کے ساتھ منسوب ہے ۔ 
ہون کی آگ کے نذدیک تین پلید جانوروں یعنی سور ، میندھا اور کتا آجانے کی صورت میں ایک اور اضافی رسم ادا کرنی پڑتی تھی ، جس میں گرہسپ تیہ اور ہون کی آگ کے سامنے اور اس کے اندر پانی کا چھنٹا دینا لازم ہوتا تھا ، جس کے دوران ’وشنو سوار چلا آتا ہے‘ پڑھنا پڑتا تھا ۔ 
اگنی ہوتر کو پشنی کے بیٹے کی جگہ خیال کیا جاتا ہے ۔ یہ رسم عموماً کنبہ کا سربراہ دن میں دو بار طلوع آفتاب سے پہلے اور اس کے بعد ادا کیا جاتا ہے ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں