48

ایرج

 فریدون کے تین بیٹے ایرج ، سلم اور تور تھے ۔ اس نے اپنی سلطنت ان تینوں میں تقسیم کردی ۔ ایرج جو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا کو ایران ، سلم کو شام اور تور کو توران دیا ۔ تور اور سلم کو اس بٹوارے پر راضی نہیں ہوئے اور ایرج کو قتل کردیا ۔ فریدون کو سخت صدمہ ہوا ۔ یہاں تک ایرج کا بیٹا منوچہر جوان ہوا ۔ جس نے ایک بڑی فوج کے ساتھ تور اور سلم کے ملکوں پر چڑھائی کی اور انہیں قتل کردیا ۔ یہاں سے ایران شام اور توران کی مخالفت کی بنیاد پڑی اور ایران کے ان ملکوں سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے ۔ فریدون نے پانچ سو سال حکومت کی اور مرنے سے پہلے اس نے منوچہر کو اپنا جانشین نامرز کیا ۔ شاہانامہ کی روایت کے مطابق ایرج کے نام پر ہی ایران کا نام رکھا گیا ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں