118

برصغیر کی قومیں

ٹالبوٹ لکھتا ہے کہ پنجاب آباد قبایل سب مسلمان ہیں اور یہاں آباد قوموں کی خصوصیت ہے اپنا انساب فرضی سب قوم فرضی شجرہ کے ذریعہ کسی پیر یا بادشاہ سے اپنا نسب ظاہر کرتے ہیں ۔ دھوند اور تناولی عباس سے ، کرال سکندر اعظم سے ، اعوان سیدوں سے ، گھگر کسی اور فارس کے فرضی خاندان کیان سے اپنا نسب جوڑتے ہیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سب پہلے ہندو تھے اور بعد میں مسلمان ہوئے ہیں ۔

یہ خوبصورت شکل و صورت والے حسین کشمیریوں کی طرح ہیں اور ان زبان خالص پنجابی ہے ۔ ان آباد قبیلوں میں سے صرف تین قبیلوں نے مقامی باشندے ہونے کا اقرار کرتے ہیں اور شاید صرف وہی ہیں جو ابتدا میں ہند میں آباد نہیں تھے ۔

گھگروں اور اعوانوں میں فرق میں کم ہے ۔ اعوان عمدہ شکل و صورت کے مالک اور کاشت کار اور جنگجو ہیں ۔ یہ چھچھ کے میدان میں جو پشاور کے سامنے اور دریائے سندھ دوسرے کنارے پر ہے کثیر تعداد میں آباد ہیں ۔ دھونڈ اور تنولی زیادہ تر ان کے شمال میں آباد ہیں ۔ یہ کشمیر میں دور تک آباد ہیں ۔

اس علاقہ کو چھوڑ کر ڈوگر قبیلہ جو لب دریائے ستلج پر آباد ہے قابل زکر ہے ۔ ان کی صورت  اچھی خاصی ہے مگر ان پر بھروسہ کم کیا جاسکتا ہے اور مال و مویشی چور ہیں ۔ میں ان کی اصلیت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں اور نہ ہی بھٹیوں کے بارے میں جو کہ بھٹانہ میں رہائش پزیر ہیں ۔ میں نے پہلے کنیت کا ذکر کیا تھا جو شملہ پہاڑ کی زمین پر قابض ہیں ۔ یہ راجپوتوں کی نسبت کم تر ہیں ، لیکن کبھی کبھی تعلیم حاصل کرکے راجپوت راجاؤں کے دربار میں وزارت کا عہدہ حاصل کرلیتے ہیں ۔ ان کی عورتیں بہت حسین ہوتی ہیں ۔

پٹھان اہل ہند سے بالکل الگ تھلک ہیں ۔ ان کے گاؤں جابجا منتشر حالت میں ہیں ۔ لیکن کم تعداد ہیں ہیں ۔ جب کہ ہندوستان میں کثیر تعداد ہیں ہیں ۔ خصوصاً دہلی اور دو آب بالا اور روہیل کھنڈ میں ۔ غالباً روہیلہ کے معنی پہاڑی باشندے کے ہیں ۔ البتہ سب پٹھانوں کو یہ نام دیا جاتا ہے ۔ اس سے یہ ہرگز یہ نہ سمجھا جائے کہ روہیل کھنڈ کے اکثر باشندے پٹھان ہیں ۔ روہیلوں کو یہ نام ان کی جاگیروں وجہ سے ملا ہے ۔ البتہ بہت زمیندار روہیلہ ہیں ۔ بادشاہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور بہت سی جاگیریں پٹھانوں دیں ۔ اب بھی یہ ملازمت کرتے ہیں

پٹھانوں کا ذکر ہوچکا اور اب اور مسلمانوں نوداروں کا تذکرہ ہونا چاہیے ۔ یہ پٹھانوں سے بہت مخلوط ہیں لیکن ان کا اصل مشکوک ہے اور مسلم علاقوں میں سید بہت ہیں ۔ یہ اپنے کو اولاد رسول کہلاتے ہیں ۔ یہاں بھی سیدوں کی اکثر زی عزت ، سردار اور متعصب ہیں ۔ شیخوں کے بارے مشہور ہے کہ یہ وہ مسلمان ہیں جو کہ نہ پٹھان ہیں ، نہ مغل ہیں اور نہ سید ہیں ۔ البتہ یہ نام عام ہے اور بعض گاؤں شیخوں کے ہیں ۔ 

گوجروں کا پیشہ جوپانی ہے مگر یہ چوری چکاری سے بھی باز نہیں آتے ہیں ۔ یہ خصویت یہاں کی ہر قوم قدر مستقل مزاجی سے ہے ۔ دہلی کے آس پاس گوجر بہت آباد ہیں اور یہ قدیم زمانے میں نہایت فسادی اور چور تھے ۔ انگریز حکومت کی سختی سے یہ چوری اور فساد سے باز آئے ۔

گوجر مغرب میں دور تک آباد ہے ۔ پہلے سوات ، ہزارہ اور کشمیر یہ حکمران تھے ۔ سواتیوں نے انہیں بے دخل کیا اور افغانوں نے سواتیوں کی سرکوبی کی ۔ گوجر کشمیر میں خانہ بدوش ہیں ، لیکن ضلع گوجرات میں یہ زیادہ تر زمینداری کرتے ہیں اور وہاں ان کا چال چلن اچھا ہے ۔ گجرات نام الجھنیں پیدا کرتا ہے ۔ بعض اس کا تلفظ گذرات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نام فارسی ہے اور اس کے معنی گھاٹ کے ہیں ۔ تاہم جہانگیر کا کہنا ہے کہ گجرات گوجر قوم کے نام پر رکھا گیا ہے اور    درحقیقت میں تمام پنجاب میں گوجر پھیلے ہوئے ہیں ۔

گوجر دہلی کے آس پاس بھی آباد ہیں ۔ بلکہ مرہٹہ اور سہارن پور اور راجپوتانہ شمالی و مالوہ میں بندھیل کھنڈ میں ایک سردار گوجر ہے ۔ دوسرے گوجرات نام کا شہر راجپوتانہ کے علاقہ میں ہے اور بتاتے ہیں کہ اس نام تعلق قبیلہ گوجر ہے ۔ البتہ کٹک اور جنوبی ناگ پور کے علاقہ میں گوجر نہیں ملتے ہیں ۔ البتہ سرداران گرجت ملتے ہیں ۔ راجپوتانہ کے گجرات میں گاؤں کے نام ان مواضعات سے ملتے ہیں جو زیادہ پنجاب کے گجرات کے ہیں ۔

بمبئی کے علاقہ میں گوجر کسی قوم کا نام نہیں ہے ۔ لیکن ہر گجراتی کو خواہ برہمن ہو ، خواہ بنیا ہو ، خواہ کوئی بھی ہو ۔ گجراتی زبان بولتے ہیں ۔ اس کی تحیقیقات ضروری ہے ۔ اکثر گوجر مسلمان ہیں مگر یہ پورپ اور دہلی کے جنوب ہندو مذہب ہیں اور یہ پست سمجھے جاتے ہیں ۔ ان کا خاص پیشہ گائے اور بھینسیں چرانا ہے ۔ یہ بھیٹریں نہیں چراتے ۔ اگر چرائی سے گزارہ نہ ہو تو یہ چوری اور کاشتکاری بھی کرلیتے ہیں ۔

جس طرح گوجر جٹوں کے درمیان چرائی کرتے ہیں ۔ اس طرح راجپوتوں اور برہمنوں علاقہ میں قوم اہیر ہے ۔ لیکن یہ سب ہندو ہیں ، البتہ بیواؤں کی شادی کرتے ہیں ۔ یہ قوم علاوہ پنجاب کے تمام ہندوستان بنارس تا بہار کے علاقہ میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ شاید اسلام قبول کرنے والے  گھوسی اہیر ہیں ۔ ہندوستان کے علاوہ پہلے یہ قوم جنوب میں بمبئی ، گجرات اور مرہٹوں کے علاقہ میں مشہور تھے ۔ چنانچہ قلعہ اسیر گڑھ کا بانی ایک شخص آسا اہیر تھا ۔ کہتے ہیں کہ کتھیوار پہلے ابہیرہ یا اہیروں کا علاقہ کہلاتا تھا ۔ دھرم شاستر میں لکھا ہے کہ برہمنوں کے ساتھ ایک ذات گاؤ والہ اس ملک میں چھاگئے ۔ شاید یہ وہی اہیر ہیں اور شاید چیرو دکن کے علاقہ میں ان کی برادری ہوگی ۔

مرہٹوں کے دیس میں ایک ذات وہگر ہے ۔ چیرو نیک چلن اور کاشتکار ہیں ۔ ہندوستانیوں میں گندیر قبیلہ ہے جو نہایت پست ار بھڑیں و بکریاں چراتے ہیں اور ان کا کوئی آبائی گاؤں نہیں ہے ۔ بنگالہ اور اوڑیسہ کے علاقہ میں اہیر نہیں ہیں ، البتہ وہاں گوالہ پائے جاتے ہیں ۔ یہ گوالہ اور سنگوپ ایک ہی طرح کے لوگ ہیں اور ذات سے باہر ہیں ۔ بنگالہ میں ایسے موضعات نہیں ہیں جیسے پنجاب میں ۔ یہ گوالہ اگرچہ کاشت کار زیادہ ہیں مگر منتشر ہیں ۔

مالی کورمیان کی طرح باغبان ہیں ۔ یہ نہایت عمدہ باغ بان ہیں کاشتکاری بھی بھی کرتے ہیں اور ان کی تعداد نہایت زیادہ ہے ۔ کوہاٹ کی جانب ملیال آباد ہیں ، شاید مالی ہی ہیں اور سب مسلمان ہیں ۔

تمام پنجاب میں قوم آرائیں یا رائن مشہور ہیں ۔ یہ جنگ جو کم اور یہ اچھے کاشتکار ہیں ۔ کاشتکاری کے لیے اچھی زمین پسند کرتے ہیں اور اس لیے سرکار کو زیادہ مالیہ دینے پر راضی ہوجاے ہیں اور یہ سب مسلمان ہیں ۔ شاید آرائیں اور مالی ایک ہی ہیں ۔ کیوں کہ پنجاب علاقہ میں ہندو مالی کم ملتے ہیں ، تاہم رائن ملتے ہیں ۔ جب کہ دہلی کی طرف رایئن کو لوگ نہیں ملتے ہیں ۔ وہاں باغبانی کے لیے ہندو مالی کثیر تعداد میں ملتے ہیں ۔ کھتل کے پاس بہت سے گاؤں مالیوں کے ہیں ۔

ٍٍ خاص کر شمال و مغرب کے علاقہ میں یہ بطور باغبان ضرور ہیں مگر ان کے گاؤں کم ہیں ۔ اجمیر کے نذدیک اور ہندوستان کے جنوب کی حدود یعنی مرہٹہ ، مالوہ ، ناگ پور اور جبل پور میں بلکہ چھوٹا ناگ پور اور اوڑیسہ تک کے علاقہ میں مالی اور کورمی یا کومبھی دونوں ملتے ہیں ۔ جس طرح پنجاب علاقہ میں گاؤں میں نصف جٹوں اور نصف راجپوتوں یا رایوں کی یا گوجروں کے ساتھ آباد ہیں ۔ اس طرح سے ان علاقوں میں ایک گاؤں میں آدھی نمبردار جو کہ پٹیل کہلاتے ہیں کونبھی ہوں گی اور آدھی مالی ۔ یہ اکھٹا کھاتے ہیں لیکن آپس میں شادی بیاہ نہیں کرتے ہیں ۔
ان کے علاوہ ہندوستان میں بہت سے قبیلے ہیں جو کہ باغبانی کرتے ہیں ۔ مثلاً کاچکی ، کوئری ، موراو اور کنبوہ ۔ مگر بکھرے ہوئے ہیں اور علحیدہ گاؤں نہیں بساتے ہیں ۔ البتہ کئی ذاتیں ایسی ہیں جن میں لگتا ہے کچھ میل قدیم اقوام ہے ۔ بنگالہ میں خصوصاً پورب کی طرف کچھ مسلمان قبائل ایسے ہیں جن کے بارے کچھ علم نہیں ہے ۔
ہندوؤں میں گوالہ اور برہمن اور کایتہ کو چھوڑ کے ناگدی اور کیبرتو ہیں ۔ یہ مشہور کاشت کار قومیں ہیں ۔ بنگالہ میں بعض لوگ اس قدر سیا رو اور موٹے ہونٹ والے ہیں کہ ان میں میل قدیم اقوام کا یا چینیوں کا دیکھائی دیتا ہے ۔ شاید اوریا اور بھویا کے اسلاف ملک برما کے ہوں گے ۔

علاقہ بالا میں بنجارے یعنی گلہ فروش تجارتی قوام میں قابل ذکر ہے ۔ یہ خانہ بدوش ہیں اور تمام ہندوستان میں سفر کرتی ہیں ۔ مگر بعض جگہوں مثلاً روہلکھنڈ میں ترائی کی جانب رہائش بھی رکھتی ہیں ۔

کایتھ عرف کالسیت معلوم نہیں یہ ذات کیسے پیدا ہوگئی ۔ پہلے ہندوؤں کے وقت میں سب کار قلم برہمنوں کے ہاتھ میں تھا ۔ جب برہمن اور راجپوت درمیان اختلافات ہوئے تو راجپوتوں کے لیے کچھ مشکل نہ تھا کہ وہ برہمنوں کے بجائے کھتریوں یا بنیوں کو منشی مقرر کریں ۔ مسلمانوں کے عہد انہوں نے اپنا علم اپنے علماء کے وسیلے سے جاری کیا تو کیا ضرورت انہوں کایتھوں کی ؟

تاہم یہ قوم آج کل برہمنوں اور مسلمانوں پر بکار قلم پیش دست ہیں اور کثرت سے سرکاری کے دفتروں میں ملازم ہیں ۔ شکل و صورت کایتوں کی اگرچہ پست ذاتوں کی طرح ہے ۔ چھوٹا قد ، رنگ سیاہ ، نقشوش باریک ہیں اور دوسرے ہندو ان کو کم مانتے ہیں ۔ ان میں سے بعض شراب نوشی اور اوباشی کرتی ہیں ۔ لیکن ہوشیاری اور چالاکی میں لاثانی ہیں اور بنگال میں ان کو عزت اور دولت اور اخیتار زیادہ ہے ۔ بہت سے کایتھ پٹواری ہیں اور ہائی کورٹ میں جو اچھے بنگالی وکیل ہیں وہ برہمن ہیں یا کائتھ ہیں ۔ کہتے ہیں کہ برہمن اور کایت اکھٹے ہندستانی بنگالی کوائی ۔ مالوہ میں بھی بہت کایت ہیں آبادہیں اور چند گجرات میں ۔ بنگالہ میں ایک اور خواندہ قوم قابل ذکر ہے ۔ بید یعنی طبیب نامکی ۔

پرہبو یا پروو یہ گجرات کے علاقہ میں کثرت سے آباد ہیں اور خاص شہر بمبئی میں مصدی اکثر پرہبو ہوتے ہیں اور شاید یہ کایتھوں کے رشتہ دار ہیں ۔

مختلف پیشہ وروں کے درمیان شکل و صورت اور پیدائش کی تمیز ہوتی ہے اور ہر پیشہ ور  اپنے جو جدا قوم سمجھتے تھے اور یہ دوسرے پیشہ وروں کو پست یا اعلی سمجھتے تھے اور یہ آپس میں کھانا پیے اور شادی بیاہ کے لیے امتیازات کی پابندی کرتے تھے ۔ برصغیر کے جنوب میں بڑے دو فرقہ مشہور ہیں ۔ اول دست راست ، دوم دست چپ اور چند پیشہ وروں سے پخلا یعنی گروہ بنتا ہے ۔

لیکن ہندوستان میں ترکھان ، لوہار ، سنار ، کمار ، حجام ، حلوائی دھوبی اور کلال وغیرہ سب جدا ذاتیں ہیں ، یہ آپس میں شادی نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی ساتھ کھانا کھاتے ہیں ؟ ان میں سے بعض مذہب ہندو کو کم اور بعض زیادہ عمل کرتے ہیں ۔ یہ متذکربلا قوموں ہی کی طرح سب پست ہیں ۔ ہندوستانی کہار یعنی پالکی اٹھانے والے ہیں مظبوط ، محنتی اور قبول صورت تھے ۔ غالباً ہندو انہیں پست نہیں مانتے تھے اور اکثر ان کے ہاتھ سے کھاتے پیتے تھے ۔

ماہی گیر اور کاشتکار خاص کر گاؤ کی چرائی نہیں کرتے ہیں ۔ معلوم نہیں بنگالی گوالہ و دکھنی بوئی  جو پالکی اٹھاتے تھے ان کے آپس میں قرابت تھی کہ نہیں ۔

کشمیر وغیرہ میں جو برہمنوں کا اصل وطن بتایا گیا ہے کوئی پست ذات نہیں ملتی ہے ۔ ہاں کشمیر میں ایک قوم خانہ بدوش دتل ہے جن کی عورتیں طوائف ہیں ۔ لیکن یہ پست نہیں سمجھے جاتے تھے ۔ غرض یہ ہے چوہڑے جو فضلہ اٹھاتے تھے ۔ یہ پنجاب میں ہر جگہ آباد ہیں اور کشمیرمیں نہیں ملتی ہیں ۔ چوہرے جو پنجاب فضلہ اٹھاتے تھے اور یہی کام ہندوستان میں چمارا انجام دیتے تھے ۔ چوڑے بدصورت نہیں ہیں اور یہ سکھوں کی فوج میں اچھے سپاہی تصور کیے جاتے تھے ۔

سندھ کے علاقہ میں خاکروب کے وطن اور زبان کو پنجابی کہتے ہیں ۔ لیکن یہ جام بھی کہلاتے ہیں یعنی شاہی ۔ پنجاب میں بعض چوڑے چوکیدار ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام ہند کے علاقوں میں جہاں قدیم قبائل رہتے ہیں اور نڈر ہوں تو چوکیداری ان کے سپرد ہوتی تھی ۔ آباد کار اپنے اثر و رسوخ کے باوجود ، وہ مجرموں کو قدیم باشندوں کی مدد کے بغیر ڈھونڈ نہیں سکتے تھی ۔ شملہ کے پہاڑوں میں ایک پست ذات کولی آباد ہے ۔ اس کی کوئی شہادت نہیں ہے یہ قدیم باشندے ہیں ۔ خاص کر ہندوستان میں چوڑا کے بجائے چمار ملتے ہیں ۔ البتہ فرق یہ ہے کہ چوڑے پنجاب میں دونوں کام یعنی بوجھ اٹھانا اور خاکروبی کرتے ہیں ۔ جب کہ چمار خاکروبی نہیں کرتے ہیں ۔ مہتر ان سے الگ ایک پست زات ہیں ۔ عدالت میں چمار حلف میں کسی گورو کا نام لیتے ہیں اور مہتر اپنے آبائی گورو کا لیتے ہیں ۔

ایک کہاوت مشہور ہے ۔ کالہ برہمن اور گورا چمار دوشی ہیں ۔ مگر بعض برہمن بھی چماروں سے زیادہ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ۔ چوڑے فوج میں سپاہی بھی ہیں لیکن چمار نہیں ۔ اکثر انگریزوں کے سائس چمار ہوتے تھے ۔ کچھ جگہوں پر انہوں نے زمین بھی خرید لی ہے ۔ بلکہ ناگپور ، چتیس گڑھ کی طرف یہ رئیس بن گئے ہیں ۔

خاکروبوں کو مختلف ناموں مثلاً بھنگی کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ پہاڑی علاقہ میں ایک ذات ڈوم ملتی ہے اور وہاں سیاہ رنگ کے ماہر کاریگر اسی ذات کے ہیں ۔

بنگال میں ایک اور پست ذات باگدی ہیں ۔ چنانچہ اس قوم میں کاشتکار ، ماہی گیر ، چوکیدار اور ڈاکو پائے جاتے ہیں ۔ بنگال و بہار کی حدود میں راجوار ، بھویا اور دیگر قدیم قبائل قلی کا کام کرتے ہیں ۔ پست ذاتوں کے قوائد اور پابندی برہمنوں کے آئین و پرمانسی تنگ ہیں ۔ بنگال میں ان کے مختلف نام ہیں ۔ مثلاً چنڈال ، دوسد ، ہاری ، بھوملی ، موشیر وغیرہ ۔

گجرات میں قلی کے علاوہ وہیر اور اولگنہ ناپاک ذاتیں ہیں ۔ مرہٹوں کے علاقہ میں مہار کے علاوہ مہگ اور وہیر بیگاری کا کام کرتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ دہیر اور مہار ایک قوم ہیں ۔ پھر زیادہ جنوب کی طرف وہ بمبئی کی فوج میں ملازم ہیں ۔ شاید یہ گجراتی بولی راجپوتوں اور کورمیوں کی بولی کی آمزش بنی ہے اور اس طرح کورمی اور مالی بولی کی آمزش سے مرہٹی بھاشا مہاروں کی بن گئی ۔ ان بعد راموسی ہیں جو پہلے بڑے ڈاکو تھے لیکن اب کاشتکاری کرتے ہیں ۔ ناپاک ذاتوں کے علاوہ اور خانہ بدوش اقوام بھی ہیں ۔ چنانچہ اودھ اکثر چوکیدار پاسی ذات کے ہیں ۔ بہت سی مختلف ذاتیں بوریا ، ساہنسی ، ہارنی ، کنجر ، ڈہانگ وغیرہ خانہ بدوش قومیں ہیں اور یہ چوری چکاری کرتی ہیں ۔ یہ اپنے شکار کی تلاش میں جابجا سفر کرتی ہیں اور نیز نٹ یا سرکی باش ہر جگہ ملتے ہیں ۔ جو کہ یورپ میں جپسی کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔

کوہستان میں ستلج کی وادی میں اسپتی اور کناور اقوام تبتی آمیز ہیں اور ان کا مذہب بیشتر طریقہ کار بدھا ہے نہ کہ ہندومت ۔ لیکن وہ اپنے کو ہندو بتاتے ہیں ۔ لیکن شکل اور زبان تبتی ہے ۔ جن سپاہیوں کو انگریزی مورخین گورکھا بولتے ہیں وہ حقیقت میں گورکھا نہیں ہیں ۔ کورنگ اور مگر مغربی نیپال سے آتے ہیں ۔ شکل میں چینی ، پستہ قد ، لیکن شیر دل اور ہندوانہ نام رکھنے کے باوجود ذات کی پابندی کو نہیں مانتے ہیں ۔

نیپال کی کاشتکار قوم نیواری کہلاتی ہیں ۔ اس کے آگے اقوام کیرانتی اور مری وغیرہ ہیں ۔ نیپال سے آگے سکم اور بھوٹان وغیرہ میں خاص تبتی قومیں ہیں ۔ ان میں ذرا بھی میل ہندوؤں کا نہیں ہے ۔ چنانچہ سکم ، لیپچہ اور بھوٹان میں لوپا ، نیز کھانپا اور لنبو یہ سب چینی شکل و صورت کی اور بدھ مذہب پر کار بند ہیں ۔ یہ خوش طبع اور مظبوط ہیں لیکن ، نشے باز اور سست ہیں ۔

پوربی سرحدی اقوام بدامان کوہ بھوٹان میں ایک قوم میچ یا میچی ہے ۔ غالباً یہ وہی ہیں جن کو ہاجس بودو لکھتا ہے ۔ ان کی زبان و صورت برما سی ہے ، قد اچھا اور کاشتکاری میں ہل نہیں پھاوڑے کا استعمال کرتے ہیں ۔ مذہب ان کا کچھ نہ کچھ ہندو ہے ، لیکن سب کچھ کھالیتے ہیں ۔ ایک اور قوم اسی قسم کی ہے ۔ لیکن چھوٹا نام دیمل ہے ۔ باشندگان کچار ہم رشتہ میچی ہیں و نیز ناگاہ وابور اور اقوام سرحدی آسام تیسرا اور منی پور میں اقوام قدیم آباد ہیں ۔ ان کی ذاتیں کھامتی ، شان ، کارن وغیرہ ہیں اور ان میں چینی میل زیادہ ہے ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں