56

تتور

نعمت اللہ ہروی لکھتا ہے کہ نوحانی بن سیانی بن لودھی بن بی بی متو زوجہ شاہ حسین کی دو بیویاں تھیں ۔ بڑی بیوی کا نام توری تھا ۔ جس کے بطن سے پانچ لڑکے ہوئے ۔ ان میں سے ایک تتور تھا ۔ (61) راجپوتوں کا ایک خاندان توار ہے اور راجپوتوں کے چھتیس کلی میں شامل ہے ۔ جو کہ تنوت بھی کہلاتا ہے ۔

اس کلمہ کو نعمت اللہ ہروی اور دوسرے مورخین نے تتور لکھا ہے ۔ لیکن یہ تمام کلمات تور سے مشتق ہیں ۔ غالب امکان یہی ہے کہ یہ مسلمان ہوکر اپنی اصلیت بھلا بیٹھے ہیں اور شجرہ نسب میں اسے نوحانی کی اولاد بتایا ہے ورنہ یہ آریائی قبائیل ہیں ۔ (دیکھے تور)                         

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں