71

توری

توری قبیلہ کا نعمت اللہ ہروی ذکر نہیں کرتا ہے ۔ شیر محمد گنڈا پور نے اس کا شجرہ نسب توری بن خوگیان بن کودی بن کڑلان دیا ہے ۔ افغانوں کے شجرہ نسب میں بہت سے کلمے تور سے بنے ہیں ۔ تور پشتو کلمہ ہے جس کے معنی تلوار کے ہیں ۔ اس کے علاوہ ترکوں اور برصغیر کے بہت سے قبائیل اس کلمہ سے بنے ہیں ۔

یہ کلمہ قدیم زمانے سے ہی برصغیر سے لے کر ترکوں میں مختلف شکلوں میں رائج رہا ہے اور اس کو استعمال کرنے والے آریائی ہیں اور کلمہ توری اس کی ایک شکل ہے جس میں ’ی‘ نسبتی ہے اور یہ قبیلہ بھی آریائی نسل ہے ۔ (دیکھے تور)

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں