71

خوگیانی(خوکیانی)

نعمت اللہ ہروی نے اس قبیلے کا شجرہ نسب خوکیان بن کودی بن کڑلان دیا ہے ۔ شیر محمد گنڈا پور نے اس کا شجرہ نسب اس طرح لکھا ہے کہ خوگیانی بن ککی بن کڑرانی ۔ اس کلمہ کی اصل خوکیان ہی ہے جسے نعمت اللہ ہروی نے لکھا ہے ۔     

نعمت اللہ ہروی نے اس کا خوکیان کے نام سے ذکر کیا ہے اور اس کلمہ کا پہلا حصہ خوک ہے جس کے معنی سور کے ہیں ۔ دوسرا حصہ یان نسبتی ہے ۔ اس طرح اس کے معنی سوروں کا قبیلہ یا سور والے کے ہیں ۔ خوگیانی قبیلہ کا قبول اسلام سے پہلے ان کا ٹوٹم سور ہوگا اور وہ اس کی پوجا کرتے ہوں ۔ مگر وہ قبول اسلام کے بعد اس حقیقت کو بھول گئے اور یہ نام ان کی روایتوں میں محفوظ رہا ۔ اگرچہ اس کو انہوں نے اس کلمہ کو خوگیان سے بدل دیا ۔ جیسا کہ بابر لکھتا ہے کہ یہاں کے لوگ سور پالتے ہیں ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں