110

زرتشت کانسب

زرتشت کا سلسلہ نسب پہلوی مصنفین نے جو بیان کیا ہے اس کے مطابق زرتشت بن پورشسپ بن پیتیرسپ بن اروندسپ بن ہیچیدسپ بن چکوشنوش بن پیتیرسپ بن ہردرشن بن ہرواربن اسپنتمان بن وایدشت بن نایزم یا ہایزم بن راجشن (یا ایراج) بن دورانسرو (یا دور شیریں) بن منوچہر بن ایرج بن فریدوں ہے اور مسعودی نے اسے معرب کرکے کچھ مختلف لکھا ہے ۔ اس کی والدہ کا نام دغداؤ اور نانا کا فرمروا (یا فراہیمر) تھا اور نانی کا فرینو (یا فرینی) تھا اور بقول دبستان مذہب و ملل الخل کے یہ سلسلہ نسب فریدوں پر ختم ہوتا ہے ۔ اس کے ماموں جس کا نام آراستی ہے کا بھی ذکر ملتا ہے اور چچیرے بھائی میدیو مانو کا بھی ذکر آیا ہے ۔ جو کہ زرتشت پر سب سے پہلے ایمان لائے تھا ۔ زرتشت کے دو بڑے اور دو چھوٹے بھائی اور بھی تھے ۔ جن کہ نام علی الترتیب رشتر ، رنگشتر ، نوتریگا اور نو آتش تھے ۔ عجیب بات ہے زرتشت کے ماں باپ بھی دیوؤں کی پرستش کرتے تھے ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں