83

شیتک

نعمت اللہ کا کہنا ہے کہ کڑان کے دوبیٹے تھے ۔ پہلا کودی اور دوسرا شیتک جس کو بعض نے ککی بیان کیا ہے ۔ شیر محمد گنڈاپور نے اس کا شجرہ نسب شیتک بن ککی بن کڑلان دیا ہے ۔ وہ مزید کہتا ہے کہ یہ نام بروایت شاہ فرید عرف شیتک تھا ۔ ایک دوسرے قول کے مطابق شاہ عطا تھا جو رفتہ رفتہ بدل کر شیتک ہوگیا ۔ یہ بعد کی وضعی روایتیں ہیں ۔

کلمہ شیتک دو لفظوں پر مشتمل ہے شہ+تک= شتک۔ شہ مغربی پشتو میں اثباتی یا تعائیدی کلمہ ہے اور تک معنی سانپ کے ہیں ۔ اس طرح اس کے معنی سانپوں کی قوم یا سانپوں کی نسل کے ہیں اور غالباً خٹک اور شتک ایک ہی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور لہجوں کی تبدیلی سے یہ دو مختلف قبیلے ہوگئے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شیتک ختکوں کی طرح قدیم ٹاک یا ناگ بنسی کی باقیات ہیں ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں