59

شیعی مذہب

میرے آفس میں ایک شیعہ مجھ سے بحث کرنا چاہتا تھا ، مگر میں ٹال دیا کرتا تھا ۔ ایک دفعہ اس کے ہاتھ میرا ٹیبلٹ لگ گیا ۔ اس ٹیبلٹ میں دو ڈھائی ہزار پی ڈی ایف کتابیں تھیں ۔  وہ ان کتابوں کو دیکھتا رہا ، اس میں شیعی مذہب کے بارے میں کتابیں بھی تھیں ۔ وہ ان کتابوں کو دیکھتا رہا ۔ دیکھنے کے بعد مجھ سے کہنے لگا سب بکواس ہے ، میں نے جواب دیا ہاں بکواس ہے ۔ 
وہ جواب میں کہنے لگا ہمارا ایمان اللہ ، رسول ، قران اور اہل بیت پر ہے ،
میں نے جواب میں ہمارا ایمان اللہ ، رسول اور قران پر ہے ۔
اس پر اس نے کہا اور جو خلفا راشدیدین جو ہیں ؟
میں نے کہا وہ ہماری مقدس ہستیاں ضرور ہیں مگر مذہب کا حصہ نہیں ہیں اور اگرمیں انکار کردوں کہ یہ حقیقی ہستیاں نہیں ہیں بلکہ خیالی ہیں تو یقین کرو میرے مذہب پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ مگر تم اگر اہل بیت سے انکار کردو تو تمہارا مذہب دھرام سے گرجائے گا ۔ کیوں کہ اس کے بارے میں قران میں ایک لفظ نہیں ہے اور صرف روایتوں پر کھڑا ہے ۔

اس کے بعد اس نے مجھ سے بحث نہیں کی ۔
عبدالمعین انصاری

کیٹاگری میں : فکر

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں