73

غور

پشتو میں پہاڑ کو غڑ اور پہلوی میں گر کہتے ہیں ۔ اس لئے ہوسکتا ہے کہ غور غڑ کا معرب ہو کیوں کہ غور کے علاقے میں کئی بلند بالا پہاڑ واقع ہیں ۔ یہ علاقہ افغانستان کے درمیان واقع ہے اور یہ علاقہ افغانستان کے درمیان واقع ہے ۔ اس کے ایک طرف ہری دوسری طرف ہرمند کا صحرا واقع ہے ۔ یہاں کے پانچ بلند و بالا پہاڑوں کا منہاج سراج نے ذکر کیا ہے اور یہ علاقہ ان پہاڑوں کی نسبت سے غور کہلایا ہو اور اسی نسب سے غوری مشہور ہوئے ہوں ۔  
 اس علاقے پر عہد قدیم میں آریا چھاگئے تھے ۔ سکندر نے اس علاقے پر لشکر کشی کی مگر اس علاقے کے بیشتر مقامات پر نہیں پہنچ پایا تھا ۔ کیوں کے غور کا پہاڑی علاقہ ہے جہاں لشکر کشی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ مگر بعد میں یونانی اس کے کچھ حصوں پر قابض ہوگئے تھے ۔ مگر جلد ہی انہیں ساکاؤں نے ہند کی طرف ڈھکیل دیا ۔ ساکاؤں کو پاتھیوں نے زیر دست کرلیا ، مگر جلد ہی اس علاقے پر یوچی چھاگئے ۔ یوچیوںکو ذوال آیا تو انہیں ساسانیوںنے زیر دست کرلیا اور ان کی حثیت ایک سٹراپیStrapyکی ہوگئی ۔ مگر جلد ہی ہن ٓس علاقے پر چھاگئے اور انہوں نے یوچیوں کا خاتمہ کردیا ۔ 
ہنوں کو ساسانی فرمانروا نوشیرعادل نے ترکوں کی مدد سے انہیں شکست دی ۔ مگر اس کے ساتھ ہی اس علاقے پر ترکوں کا اقتدار قائم ہوگیا ۔ مسلمانوں کی کے ابتدائی حملوں میں (پہلی صدی ہجری میں) سرپل اور بادغیس کے درمیانی علاقے پر شار حکمران تھے ۔ جبکہ سور اور غور کے درمیانی علاقے میں جہان پہلوان کی حکومت تھی ۔ اس علاقے کے لوگ چوتھی صدی ہجری تک مسلمان نہیں ہوئے تھے ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں