140

لودھی

اس قبیلہ کا شجرہ نسب ابرہیم بن شاہ حسین ہے ۔ اس کو لودی کا لقب اس کے نانا نے شیخ بیت (بٹن) نے دیا تھا ۔

افغان قبیلہ لودھی جس نے ہندوستان پر ۱۴۵۱ء تا ۱۵۶۲ء تک حکومت کی ہے ۔ جس کا بانی بہلول لودھی تھا جس نے سیّد خاندان کے آخری بادشاہ علاؤالدین کو بے دخل کر کے خود حکمران بن بیٹھا ۔ اس خاندان کا سب سے نامور حکمران سکندر لودھی تھا ۔ اس کا بیٹا ابراہیم لودھی جو اس کے بعد حکمران بنا ۔ اس نے اپنی کوتا بینی سے امرا کو دشمن بنا لیا ۔ جنہوں نے بابر کو ہندوستان پر حملہ کرنے کی دعوت دی ۔ بابر نے پانی پت کے میدان میں اسے شکست دی اور ابراہیم لودھی مارا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان پر سے لودھی خاندان کو خاتمہ ہوگیا ۔      

کلمہ لودھی لوی کا معرب ہے جس کے معنی ہندآریائی اور پشتو میں معنی بزرگ ، سردار اور معظم کے ہیں ۔ برصغیر کی قربت کی وجہ سے یہ ہند آریائی لہجہ میں لودھی کہلاتا ہے ۔ (دیکھے لو) لودھا نام کا ایک راجپوت قبیلہ ہے ۔ یہ کلمہ لو ہند آریائی کلمہ ہے افغانستان اور برصغیر کی بہت سی اقوام اور علاقوں کے ناموں میں شامل ہے ۔ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ اس کلمہ کو اپنانے والے ہندآریائی قبائیل ہیں اور لودی قبیلہ بھی ہند آریائی نسل سے تعلق رکھتا ہے ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں