31

لہراسپ

شاہنامہ میں گشتاسپ کے باپ لہراسپ کے متعلق لکھا ہے کہ اس نے چین و تاتار کے بادشاہوں کو حلقہ بگوش بنایا تھا اور کودرز کے بیٹے رہام کو جو بخت نصر کے نام سے مشہور تھا عراق عجم کا حکمران بنا دیا اور اسے مغرب کی پیش قدمی کا حکم دیا ۔ چنانچہ اس نے یروشلم پر کرکے اس پر قبضہ کرکے اسرائیلیوں سے خراج وصول کیا ہے ۔ اس نے ایک سو بیس سال حکومت کی اور پھر لہراسپ نے گشتاسپ کو تخت نشین کرکے خود گوشہ نشین ہوگیا ۔

یہاں بخت نصر کے واقع کو غلط طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ بخت نصر مشہور کلدانی بادشاہ تھا اور جس نے یروشلم کو برباد کیا اور ستائیس ہزار بنی اسرائیل کو بابل جلا وطن کردیا تھا اور اس عہد میں کوئی بھی لہراسپ نام کا بادشاہ نہیں گزرا ہے ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں