82

منگل

نعمت اللہ ہروی نے اس کا شجرہ نسب منگل بن کودی بن کڑارنی دیا ہے ۔ 

منگل نام راجپوتوں میں شروع سے رائج رہا ہے ۔ اس نام کے بہت سے ہندو راجہ گزرے ہیں ۔ تاریخ بھٹی کے مطابق بھٹی پہلے غزنی وا زابلستان میں حکومت کرتے تھے اور وہاں اپنی حکومت کے خاتمہ کے بعد پنجاب چلے آئے جہاں اپنی ریاست کی داغ بیل دالی ۔ پنجاب میں ان کے پہلے راجہ کا نام منگل راؤ تھا ۔ مینگولیا یا منگولیا راجپوتانہ اور سندھ میں آباد ہیں اور سندھ میں یہ مسلمان ہیں ۔ گہلوت یعنی سیسودیا کی ایک شاخ مگیولا ہے ۔ بلوچستان کا قبیلہ مینگل اور سندھ کا ایک قبیلہ منگی ہے ۔ یہ غالباً قدیم سھیتی قبیلہ من کی باقیات ہیں ۔ (دیکھے مندو)

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں