229

منی

کشف کے درجہ پر فائز تارک الدنیا اور خصوصاً وہ جنہوں نے خاموش رہنے کا عہد کر رکہھا ہو ۔ ان کا جادوئی قوتوں کا ہونا بھی بیان کیا جاتا ہے (رگ وید) جو گندھروؤں اور اپسراؤں کی ترغیبات سے بچتا ہے ۔ وہ دیوتاؤں کا قرب و دوستی حاصل کرلیتا ہے ۔ 
منی تمام دنناوی خواہشات سے بلند تر ہو کر اپنی تمام توجہ کتھا اپنشید کے مطابق آتما میں مرکوز کردیتا ہے ۔ بدھ مت میں یہ اصلاح بدھ مت میں یہ بدھ کے لیے استعمال ہوتی ہوتی ہے اور اسے ساکیہ منی کہا جاتا ہے ۔ 
قدیم ترین مذہب سے خاموش رہنے والے شخص کی تعظیم ایک روایت چلی آرہی ہے ۔ اس ضمن میں قدیم مصری خصوصیت سے قابل ذکر ہے ۔ اعلی عہدیدار خود کو صحیح معنوں میں خاموش رقص کے طور پر بیان کرتے ہیں ۔ راہ راست کی دانش ہی اصل قوت ہے ، لیکن اس مراد پیدا ہونے والی ہر طرح کی انگخیت پر قابو ہے اور خاموشی کا اظہار عجر نہیں بلکہ برتری کو خیال کیا جانا چاہیے ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں