83

نارائن

ہندو دیومالائی کردار ۔  نارا-انسانی+آئینہ=جانا مکاں کے پانیوں (مکاں کے پانیوں پر چلنے والا - ابدی سانس یا روح کے حوالے سے وشنو کا ایک لقب ، تخلیق کے پانیوں پر یا ان میں حکومت کرنے والے دیوتاؤں یعنی دیتوں کے سلسلہ مراتب میں بلند ترین ۔ نارا سے مراد کائناتی عقل اول اور أین مکان کے پانیوں میں اس عقل اول کی ارتقائی اور افززائشی فعالیت کا حوالہ ہے ۔ مکاں کے پانیوں میں عقل اول کی فعالیت نرا کا اظہار ذات یا خود نارا ہے ۔ سری یا باطنی علامت کے طور پر نارائن اصول حیات کا بدائی مظہر ہے ، اس حیات کا جو کائنات میں انفرادی ارواح کا باطنی رہنما اور عقل اول ہے ۔ پانیوں یعنی سمندروں سے مراد اتھاہ مکاں یا اکاش بھی ہے ، جب کہ روح نارئن ، وشنو یا کائناتی نار ہے ۔ یہ روح ایسا غیر حراتی شعلہ ہے کہ جلاتا نہیں لیکن مس کرنے والے کو حرارت ، حیات اور افزائش سے نوازتا ہے ۔    

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں