73

ورائیچ

ورائچ کا شمار پنجاب کے بڑے جٹ قبائل میں ہوتا ہے ۔ یہ زیادہ تر چناب اور راوی کے درمیان آباد ہیں ۔ تاہم یہ سارے پنجاب یعنی بھارتی پنجاب میں بھی آباد ہیں ۔ یہ زیادہ تر مسلمان ہیں اگرچہ بھارتی پنجاب میں ان کی کچھ تعداد ہندو اور سکھ مذہب سے تعلق رکھتی ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کا مورث اعلیٰ ڈھومی ایک جٹ تھا جو محمود غزنوی کے ساتھ غزنی سے آیا تھا ۔ ایک دوسری کہانی کے مطابق یہ راجہ کرن کے خلاف ہیں اور ان کے ایک مورث کو فیروز شاہ نے حصار میں بسایا تھا ۔  
رگ وید میں سرنگیا قبیلہ دیوت کا ذکر ملتا ہے جس نے وریچی ریچی (ونت) پر فتح پائی تھی ۔ اتھرا وید میں بھی ان کا ذکر ایک قوم کے حوالے سے ملتا ہے ۔ مہابھارت میں ایک قوم وراشا کا ذکر ملتا ہے ۔ ان کے ساتھ چھینا ، لوھرڈھران اور ہارا کا ذکر ملتا ہے ۔ شت پتھ برہمن میں بھی ان کا ذکر وراشنا کے نام سے ملا ہے ۔ انہیں وریش بھی لکھا گیا ہے ۔ سبھا پروا میں ایک سمندر کا ذکر ملتا ہے جو وریش کے ملک کے قریب تھا ۔ چھاندوگیا اپنشد کے مطابق رائیکا پرن نام کی جگہ مہاوریش قوم کے علاقے میں واقع تھے ۔ جیمی نیا اپنشد میں ایک راجہ سواشیا کا ذکر آیا ہے جو مہا وریش قبیلہ سے تھا ۔ غالباً ان وراشا اور ورشنا دونوں کی نمائندگی اب ورائچ یا کرتے ہیں ۔ 

تہذیب و تدوین
(عبدالمعین انصاری)

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں