87

وزیری

وزیری قبیلہ کا تعلق ان افغان قبائل سے جن کا نسب مشکوک سمجھا جاتا ہے ۔ کیوں کہ نعمت اللہ ہروی مخزن افغانی میں وزیری کا ذکر نہیں کیا ۔ شاید مصنف کو وزیریوں کے بارے میں علم نہیں تھا ۔ دوسرے مصنفوں نے اس کا نسب اس طرح بتایا ہے کہ وزیر بن سلمان بن ککی بن کڑاران ۔

اگرچہ ہم وزیریوں کے نام اور شجرہ نسب کا مطالعہ کریں تو بظاہر اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ وزیریوں کا نسلی تعلق کسی نسلی گروہ سے ہے ۔ تاہم کافی گرام کے اڑمری وزیریوں کو کسی (جمع صیغے میں) پکارتے ہیں ۔ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ وزیری یوچیوں کے اخلاف ہیں اور کسی یوچیوں یا کشان یا کشنوں کی کسی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کیوں کہ کسی کشن کا معرب ہے ۔ (دیکھے قیس)

کشان خاندان نے برصغیر اور خاص کر افغانستان کے شمالی علاقہ میں پانچ سو سال سے بھی زائد عرصہ تک حکومت کی ۔ کش یا کس اس خاندان کا مقامی تلفظ ہے ۔ جسے پٹھان اپنا مورث اعلیٰ مانتے ہیں اور کافی گرام کے اڑمری وزیریوں کو قدیم زمانے سے یقینا جانتے ہوں گے اور ان کا تعلق کشن خاندان سے ہو ۔ اس لئے اڑمری وزیریوں کو کسی پکارتے ہیں ۔ اگرچہ وہ اس کی حقیت کو بھول چکے ہیں ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں