81

ولور

ولور وہ رقم ہے جو لڑکی کے بدلے لڑکی کا باپ لے یا لڑکے کی جانب سے شادی بلکہ منگنی سے پہلے لڑکی کے یہاں بھیجی جائے ۔ ولور نقد رقم کے علاہ اسے عموماً بھیڑوں ، بکریوں ، گدھوں ، اونٹوں ، اناج ، یا اسلحہ اور کبھی کبھار زمین کی صورت میں ادا کیا جاتا ہے ۔ تاہم رقم کا انتحصار دلہن کے خاندان ، اس کی ذاتی خصوصیات اور شادی کرنے والے کی اسطاعت اور سماجی حثیت پر ہوتا ہے ۔ لہذا اگر ایک آدمی اپنے سے بالا طبقے میں شادی کرنا چاہتا ہے ، یا معمر آدمی ایک نوجوان لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک عام آدمی سے زیادہ ولور دینا ہوگا ۔ جب کہ بیواہ سے شادی کے لئے ولور بانسبت ایک نوجوان لڑکی کے آدھا ہوتا ہے ۔ 
تمام افغان قبائل میں ادلے بدلے ’ سرائے یا سرائے پٹ ‘ کا رواج ہے ، اس کے تحت زیر تبادلہ لڑکیوں کی عمروں میں زیادہ فرق ہو یعنی ایک شادی کے لائق ہو اور دوسری ابھی نابالغ ہو تو نابالغ لڑکی کے والدین کو اضافی رقم دینی ( برآور یا سُر ) پڑتی ہے ۔ اس طرح ایک معمر آدمی اپنی کسی رشتہ دار عورت کے بدلے ایک نوجوان عورت حاصل کرے تو اسے اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی جو عموماً مروجہ ولور کی چوتھائی ہوتی ہے ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں