57

ڈاکنی

ڈاکنی کالی یا پاربتی کا ایک روپ ہے ۔ اسے بعض اوقات کالی کی مدگار بھی کہا گیا ہے ۔ کالی کے اس روپ کی پوجا بہت کم کی جاتی ہے ۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ اس کی پوجا نہایت خفیہ کی جاتی ہے ۔ کیوں اگر کوئی اس کی پوجا کرنا شروع کردے اور لوگوں کو معلوم ہوجائے تو پوجا کرنے والے اور اس کے گھر کے سائے سے دور ہی رہتے ہیں اور ہر قسم کی تعلقات توڑ لیتے ہیں ۔ کیوں کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈاکنی کی پوجا کرنے والا کسی دوسرے شخص کے بارے میں برا سوچے تو وہ پورا ہوجاتا ہے ۔ اس طرح اس کی پوجا کرنے والا کسی سے کوئی چیز خریدیے یا بیچے اور بعد میں یہ سوچے کہ یہ سودا غلط تھا اور مجھے نقصان ہوا ہے تو دوسرے شخص جس سے سودا ہوا ہے اس کو خود بخود نقصان پہنچتا ہے ۔ اس کے اس کے پوجا کرنے والوں سے لوگ دور رہتے ہیں ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں