88

ڈور

نعمت اللہ نے اس قبیلے کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ جب کہ شیرمحمد گنڈا پور کا کہنا ہے کہ یہ شیتک کا لڑکا ہے ۔ اس طرح اس کا شجرہ نسب دوڑ بن شیتک بن ککی بن کڑلان ہے ۔

ڈور راجپوت ہیں اور راجپوتوں کے چھتیس راج کلی میں شامل ہے ۔ غالباً امکان ہے پٹھانوں کا ڈوری قبیلہ اور راجپوتوں کا ڈوری قبیلہ ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ راجپوتوں کا ڈوری قبیلہ برصغیر آگیا اور جب کہ اس کی افغانستان میں رہنے والی باقیات نے اسلام قبول کرلیا اور یہ پٹھانوں کے شجرہ نسب میں شامل ہوگئے ۔ سندھ میں بھی ڈوری قوم کے لوگ آباد ہیں اور یہ مسلمان ہیں ۔ نواب شاہ کے قریب میں لائین پر ڈور شہر ہے اسے ڈور قوم نے آباد کیا ہے ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں