80

ککی

نعمت اللہ ہروی لکھتا ہے کہ عبداللہ اورمڑ کے لے پالک بیٹے کڑان کے دو بیٹے تھے ۔ پہلا کودی اور دوسرا شیتک جس کو بعض نے ککی لکھا ہے ۔ جب کہ شیر محمد گنڈا پور نے اس ککی لکھا ہے ۔ یہ کلمہ پٹھانوں کے شجرہ نسب میں مختلف شکلوں میں ملتا ہے ۔ مثلاً کخی ، ککہ ، ککت ، ککو اور کیکل ملتا ہے ۔ جب کہ پرانوں میں یہ کلمہ کیکی آیا ہے ۔ پشتو میں ککی کے معنی چھوٹے کے ہیں ۔ اس طرح پنجابی اور راجپوتانہ میں کاکا چھوٹے کو کہتے ہیں ۔ 
رامائن میں ککیا قبیلہ کا ذکر ملتا ہے ۔ غالباً بالاالذکر ککیہ قبیلہ جو ایک آریائی قبیلہ تھا اور اس کا ان بالاالذکر قبائیل کا نسلی تعلق ہے اور یہ نسلی گروہ غالباً افغانستان سے برصغیر تک پھیلے ہوئے تھے ۔ یہی وجہ ہے جس طرح دوسرے علاقے میں ان کلمات کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس طرح پٹھانوں کے قبائیل کے ناموں میں بھی یہ کلمہ کو استعمال ہوا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے یہ قبائیل بھی آریائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “ککی

  1. ککی بنوں میں ایک علاقے کا نام ہے جوکہ بہت قدیم علاقہ ہے اس کے شمال میں ایک اور علاقہ بھرت بھی واقعہ ہے ۔ بہت زیادہ ڈیٹیل تو میرے پاس نہیں لیکن اتنا پتہ ہے کہ یہ علاقہ اور یہ نام ہندووں کے مذہبی کتابوں میں بھی زکر ہوے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں