78

گدون

نعمت اللہ ہرتی نے اس قبیلے کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ تاہم وہ جدران یا جدرام بن کاکڑ کا ذکر کرتا ہے ۔ شیر محمد گنڈا پور کا کہنا ہے کہ یہ قوم خود کو کاکڑ کی ایک شاخ بتاتی ہے مگر اس کی کوئی تحریری سند نہیں ہے ۔

جدران یا جدرام بن کاکڑ کلمہ گدون کی اصل ہے ۔ کیوں کے ’ج‘ ’گ ‘ سے بدل جاتا ہے اور اس طرح کلمہ گدون اور جدران کی اصلیت ایک ہی ہے اور یہ بعد میں دو مختلف شاخوں میں بٹ گئے اور اس طرح دو مختلف قبیلے وجود میں آگئے اور دونوں ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں