82

گندہروا

ہندو انہیں آسمانی گویے یا موسیقار قرار دیتے ہیں ۔ خفیہ نظام کائنات میں انہیں انسانوں اور دیوتاؤں کے مابین واسطہ خیال کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ فن موسیقی گندہروا نے دیوتاؤں سے انسانوں کو منتقل کیا ہے ۔ انہیں کچھ دوسرے خفیہ علوم کے انتقال کا ذریعہ بھی بتایا جاتا ہے ۔ 
ویدوں کے گندہروا وہ معبود ہیں جو آسمانوں کے بھید جانتے ہیں اور فانیوں پر انہیں منکشف کرتے رہتے ہیں ۔ دنیاوی اعتبار سے گندہروا سورج کی آگ اور قوتوں کی تجسیم ہیں ۔ نفسیاتی اعتبار سے انہیں سشما یعنی آفتاب کی کرن میں موجود دانش خیال کیا جاتا ہے ۔ سات کرنوں سے یہ ارفع ترین ہے ۔ متصوفانہ اعتبار سے یہ چاند یا قمر کی سری قوتوں اور اس سے بنے والی شراب کا مظہر ہیں ۔ روحانی اعتبار سے انہیں ’آواز‘ اور ’فطرت کی پکار‘ کا سبب جانا جاتا ہے ۔ گندہروا آسمانی موسیقار اور گویے اندر لوک سے وابستہ ہیں ۔ ان میں ہر ایک فطرت میں موجود ہر آواز کی تجسیم ہے ۔ بعد کی تمثیلی داستانوں میں دیکھایا گیا کہ انہیں عورتوں پر پرسرار قدرت حاصل ہے ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں