78

گوگیانی

اس کا شجرہ نسب شیخا بن کند بن خرشبون بن سربنی بن قیس عبدالرشید کے چار بیٹے تھے ۔ اس کے سب سے چھوٹے بیٹے کا نام ککیانی مکی خیل تھا ۔ جس کی اولاد مکی خیل کے نام سے مشہور ہوئی ۔ شیر محمد گنڈا پور نے اس کلمہ کو گیگانڑی لکھا ہے ۔ جب کہ معارف اسلامیہ میں یہ کلمہ گوگیانی آیا ہے ۔ اس کلمہ کی اصل وہی ہے جو نعمت اللہ ہروی نے لکھی ہے یعنی ککیانی ۔ جب کہ گگانڑی اور گوگیانی اس کلمہ کے معرب ہیں ۔ یہ بھی ہوسکتا ہے اس کلمہ کی اصل خوک ہو ! مگر غالباً یہ درست نہیں ہے ۔

یہ کلمہ ککیہ ہے جس میں نی نسبتی ہے اور بعد میں گوگیانی یا خوگیانی یا گگیانڑی ہوگیا جو اس کلمہ کے معرب ہیں اور غالباً اس بالالذکر قبیلہ کی باقیات ہیں جو کہ ایک آریائی قبیلہ تھا ۔ جس کو بعد میں افغانوں کے شجرہ نسب میں اپنا جد امجد کی حثیت سے پیش کیا گیا ۔ (دیکھے ۔ ککی)

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں