248

ڈومر

دومڑ کے متعلق نعمت اللہ ہروی لکھتا ہے کہ یہ کاکڑ کا لڑکا تھا ۔ مگر کاکڑوں میں مشہور ہے کہ یہ کاکڑ کا غلام یا لے پالک تھا ۔

البیرونی نے دوم کا ذکر ان طبقات میں کیا ہے جو ادنیٰ خدمات بجا لاتے تھے اور ان کا شمار شودروں سے نچلے طبقہ میں ہوتا تھا ۔ یہ بانسری بجاتے اور گاتے تھے ۔ برصغیر میں مراثیوں کو دوم کہا جاتا تھا ۔ یہ برصغیر کے قدیم باشندے ہیں اور آریوں نے انہیں غلام بنا لیا تھا اس لئے انہیں کمتر نسل بتایا جاتا ہے اور ان کا پیشہ گانا بجانا ہے ۔ بالاالذکر ڈومڑ پشتو لہجہ ہے چوں کہ انہیں کمتر نسل کا جانا جاتا ہے اس لئے انہیں کاکڑ کا غلام بتایا جاتا ہے ۔

تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں