60

وارن 2

وید عہد کے اولین دیوتاؤں میں سے ایک جو اپنے خصائص میں اوستا کے ہرمز کے متماثل ہے چنانچہ اسے بعض اوقات اسے عظیم اسر (اوستا کے اہر) کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے ۔ اولین حوالے میں وارن تمام آسمان پر محیط دیکھایا گیا ہے اور اس کے لیے اس کے نام کا مصدر بجا طور پر ’وار‘ ہے جو ڈھانپنے یا محیط کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ اپنی اس حثیت میں وہ ظلمت اور نور دونوں کروں کا حاکم ہے ، ساتھ ہی وہ طبیتیاتی اور اخلاقیاتی عالم کا حاکم اعلیٰ بھی دیکھایا گیا ہے ۔ لیکن رگ وید میں اس کو فرائض کے حوالے سے اندر اور اگنی سے متمیز کرنا مشکل ہے ۔ آدتیہ میں ایک ہونے کے باعث وہ افلاک پر کی سرگرمیوں کا منتظم بھی ہے ۔ سورج کا بروقت طلوع ہونا اور مناسب وقت پر بارش کے لیے بادلوں کا اکھٹا ہونا سب اس کی ذمہ داری ہے ۔ وہ متر ، اگنی اور اندر کے ہمراہ امن و امان کے قیام کا ذمہ دار ہے اسی وجہ سے ان چاروں دیوتاؤں کو مقدس رسوم کے قوانین کے مالک کا لقب مشترکہ طور پر حاصل ہے ۔ 
رفتہ رفتہ مقدس رسوم کے قوانین انسانی رویئے کے مترادف ٹھہرے ۔ اس طرح وارن انسان کے اخلاقی روئیہ کا نگران بن گیا ۔ جہاں دو انسان اکھٹے ہوتے ہیں وہاں لازماً موجود ہوتا ہے ، سورج وارن کی آنکھ قرار پایا ۔ یوں زمین پر ہونے والا کوئی فعل اس سے پوشیدہ نہ رہا ۔ 
پتہ چلتا ہے کہ جائیداد وغیرہ کے سلسلے میں چھوٹے دعوے وید عہد میں بھی عام تھے ۔ وارن ان چھوٹوں کو سزا دینے میں سخت ، لیکن انجانے میں غلط بیانی کر بیٹھنے والوں اور اپنے فعل پر پچھتانے والوں کے لیے خاصا نرم رویہ رکھتا ہے ۔ 
رگ وید میں ایک اور اصطلاح دھرم بھی ملتی ہے ۔ رفتہ رفتہ دنیاوی معاملات مخصوص دیوتاؤں کے بجائے دنیا داروں کے سپر کیے جانے لگے ۔ چنانچہ وارن اور اس کے بعد وید عہد کے دوسرے دیوتاؤں کے فرائض اور اختیارات میں کمی آنے لگی ۔ چنانچہ اتھر وید میں وارن ہمیں ایک عام لوک دیوتا سے زیادہ مرتبہ کا حامل نظر نہیں آتا ہے ۔ اب اسے مرد اور عورت اپنے پسندیدہ ساتھی کے حصول کے لیے پکارتے ہیں ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

وایو 2
اس کا مصدر ’وا‘ یعنی ہوا کا جھونکا ہے ۔ وایو پران اور اس کی تجسیم کے لیے برتا جاتا ہے ۔ رگ وید میں سوائے ایک جگہ کے جہاں اسے پرش کا سانس کہا گیا ہے ہر جگہ آندھی یا ہوا کے لیے برتا گیا ہے ۔ رگ وید کے اس بیان کی وضاحت سے ’نفس حیات‘ یعنی ’پران‘ کا تصور پیدا ہوا ۔
اتھر وید کے مطابق وایو کے ساتھ پاک کرنے ، بدقسمتی سے نجات دلانے اور دشمنوں کی کمانیں برباد کرنے کی قوت وابستہ کی جاتی رہی ہے ۔ وایو مویشیوں کے قرب میں خوش رہتا ہے اور پھول اس کے نذدیک مقدس ہیں ۔ رگ وید میں اسے اندر کا مقرب دیکھایا گیا ہے ، جہاں وہ اس کے ہمراہ سات گھوڑے جتے رتھ میں پایا جاتا ہے ۔ 
وید عہد کے بعد وایو پانچ بنیادی عناصر میں ایک خیال کیا جانے لگا ۔ اسے پانچ واسوؤں میں بھی گنا جاتا ہے ۔ افق کا شمال مغربی چوتھائی حصہ اس سے وابستہ کردیا گیا ۔ آیو وید میں وایو انسانی جسم سے خارج ہونے والا عنصر قرار دیا ہے ، جو اسے پاگل کر سکتا ہے ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں