56

یم 2

رگ وید کے مطابق یم مردوں کا حاکم اور منصف ۔ یم دیو سور کا بیٹا ہے ۔ اس کی افلاکی دنیا کو سورماؤں کی دنیا کا نام دیا جاتا ہے ۔ چونکہ یم موت سے ہمکنار ہونے والا پہلا انسان تھا ، چنانچہ کہا جاتا ہے کہ وہ مرنے والوں کو پتروں ( آباؤ اجدا ) کی قلمزو تک لے جاتا ہے ۔ مناجات میں اس کی بہن یامی کا ذکر بھی ہے ۔ یامی یم کو کہتی ہے کہ انسانی نسل کی بقاء کے لیے ان کا وصل ناگزیر ہے ۔ لیکن یم اس تجویز کو رد کر دیتا ہے ۔ رگ وید میں اس اسطورے کا کہیں حوالہ نہیں ملتا ہے ۔ 
یم کی سواری واہنا ایک کالی بھینس ہے ۔ بعض اوقات وہ خود بھی اس کا روپ دھار لیتا ہے ۔ اس کے ہتیار خار دار مگدر اور گرہ دار پھندا ہے ۔ جس سے وہ اپنے شکار کو پھانستا ہے ۔ 

تہذیب و تدوین
عبدلمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں