380

پولندری شادی

پولندی بیاہ یا شادی ایسی شادی ہوتی ہے جس میں ایک بیوی کے کئی شوہر ہوتے ۔ یہ قدیم زمانے برصغیر اور تبت کی اقوام میں عام رائج تھی ۔ گو یہ اب کم ہوچکی ہے مگر اب بھی لداخ ، بھوٹان ، نیپال اور ہمالیہ کی قوموں میں اب بھء ملتی ہے ۔ مہابھارت میں پانچ پانڈو کی بیوی دروپدی کی شادی کی مثال سامنے ہے ۔ فرشتہ پنجاب کی قدیم قوموں میں اس طرح کی شادی کا ذکر کرتا ہے ۔ سلطنت خدادا میسور کے ٹیپوسلطان نے اپنا آخری فرمان 1788ء میں جاری کیا جس کہ مطابق ایک عورت کو جو دس شوہر تک کرتی تھی کی ممانیت فرمائی تھی ۔ 1910ء میں شملہ کے تعلیم یافتہ جماعت بودہنی سبہا قائم کرکے پولندری طریقہ کے بیاہ کو ناجائز قرار دیا اور اس طریقہ کے مسدود کرنے کا بیڑا اٹھایا ۔ اب اس شادی کا کچھ ذکر ہوجائے ۔  
پنجاب
پولندری طریقہ پنجاب کے کنیٹ ، جاٹ ، راجپوت ، کشمیر کے ٹھاکروں میں بھی رائج تھی ۔ پنجاب میں پولندری طریقہ میں کئی بھائی یا کئی لوگ مل کر پولندری شادی کرتے تھے ۔ اس کے لیے وہ مکان کے دو حصہ کرتے تھے ۔ پچھلے حصہ میں ان کی مشترکہ بیوی رہتی ہے اور اگلے حصہ میں سارے بھائی رہتے ہیں ۔ جب کوئی بھائی بیوی کا پاس جاتا ہے تو دروازے پر اپنا جوتا یا ٹوپی رکھ دیتا ہے اور اس سے دوسرے بھائیوں کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اندر بھائی گیا ہوا ہے ۔ جو لوگ ملازمت یا تجارت کی غرض سے باہر جاتے ہیں تو وہ باری باری گھر آتے تھے ۔ سب سے بڑا بھائی گھر پر رہتا ہے اور چھوٹے بھائیوں کو بیوی کے پاس جانے دیتا ہے ۔ اس عورت سے جو اولاد پیدا ہوتی وہ بڑے بھائی کی کہلاتی تھی ۔ ان کے بچے بھی اپنی ماں کے شوہروں کی زیادہ تعداد پر فخر کرتے تھے اور ماں کے تمام شوہروں کو اپنا باپ سمجھتے تھے ۔ بعض مقامات پر پہلا لڑکا بڑے بھائی کا ، دوسرا دوسرے بھائی کا ، تیسرا تیسرے بھائی کا اور چوتھا چوتھے بھائی کا کہلاتا تھا ۔ خواہ ان میں سے کوئی بیوی پاس نہیں گیا ہو مگر بچوں کو سلسلہ وار نامزد کیا جاتا ہے ۔ پنجاب میں جن لوگوں کے بھائی نہیں ہوتے تھے وہ دوسروں کے ساتھ مل شادی کرلیتے تھے ۔ یہ لوگ ایک دوسرے کو دھرم بھائی کہتے تھے ۔

ٍٍ پہاڑی قوموں میں
تبت ، لداخ اور ڈیرہ وون کی پہاڑی قوموں میں صرف بڑا بھائی اپنی شادی کرتا ہے ۔ یہ عورت تمام بھائیوں کی بیوی بن جاتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے اس سے اتفاق قائم رہتا ہے اور زمین بھی تقسیم نہیں ہوتی ہے اور تمام بھائی ایک بیوی پر مطمعین رہتے ہیں ۔ یہی رواج تبت اور بھوٹان میں بھی تھا ۔ بڑے بھائی کی بیوی تمام بھائیوں کی بیوی بن جاتی ہے ۔ ان بھائیوں میں میں اگر کوئی بھائی اپنا علحیدہ بیاہ کرنا چاہتا ہے تو اس کو علحیدہ مکان لینا پڑتا ہے ۔ ایسا بھی ہوتا ہے کسی بھائی کو پرانی بیوی پسند نہ کرے تو وہ اس بھائی پاس آجاتا ہے جس نے نئی شادی کی ہو اور بھاوج اس کی بھی بیوی بن جاتی ہے ۔ مالابار اور ٹرانکور میں قوم نیر بالادت آباد ہے ۔ اسی طرح ساحلی علاقہ جو ان سے ہٹ کر ہے بونٹ اور کورگ آباد ہیں ۔ ان میں بھی ہر عورت کے کئی شوہر ہوتے تھے ۔ اس لیے باپ کا ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے وراثت عورت کے سلسلہ میں ہوتی ہے ۔ یعنی نواسہ اور بھانجہ وغیرہ بہ نسبت پوتا یا بھتیجا کے زیادہ حق رکھتے ہیں ۔
چارلیس شیرنگ نے اپنے سفر نامہ تبت میں لکھتا ہے کہ مغربی تبت وائسراے کی بیوی کا انتقال ہوگیا تو اس نے دوسری شادی کرنے کے بجائے مناسب سمجھا کہ اپنے بیس سالہ بیٹے کی بیوی کے ساتھ شریک ہوجائے ۔ یہاں یہ بھی رواج تھا کہ کوئی شخص کسی بیوہ سے شادی کرتاہے تو اس تمام لڑکیاں اس کی ذوجیت میں آجاتی تھیں ۔
جنوبی ہند
ملابار ساحل کے پست اقوام اور تبت کی تمام اقوام میں پایا جاتا تھا ۔ نیل گری کے ٹوڈا ، نائز اور کرمبا قوم میں جس شخص کے حقیقی بھائی نہیں ہوں تو اپنے ماموں زاد ، خالو زاد ، پھوپازاد کی بیوی میں شریک ہوجاتے ہیں ۔ عورت حاملہ ہونے پر خود طہ کرتی ہے کہ بچہ کس شوہر کا ہے ۔ یہاں کی اکثر عورتوں کا ایک خاوند برہمن ہوتا تھا ۔ سنتہال قوم میں مرد کے بیوی کے علاوہ سالیوں سے بھی جنسی تعلقات ہوتے تھے ۔
سکھوں کا رواج
سکھوں میں بھی کا رواج تھا کہ بیوی کو تمام بھائی اور شوہر اپنی سالیوں کے ساتھ تعلقات رکھتا تھا ۔ کشمیر کے علاقہ پدر میں بڑھا شخص جوان عورت شادی اس لیے کرتا کہ وہ اس کے لیے اچھی اولاد پیدا کرے ۔ یہ اولاد عموماً کسی اور سے ہوتی ہے اور پچنگا کہلاتی ہے ۔ اگلے ہندو مقنن ایسی اولاد کو کشٹ راجہ کہتے تھے ۔ دارجلنگ میں بہت سے لوگوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہوتا ہے لیکن مشرک بیوی رکھتے ہیں ۔ نیپال میں تیوار قوم کی عورت جب چاہتی ہے بستر پر جانے کی نشانی رکھ کر چلی جاتی ہے اور جس کو چاہتی ہے اپنا شوہر بنالیتی ہے اور اس شوہر سے ناراض ہوجائے تو اس شوہر کی اولاد کو بھی ساتھ لے کر پرانے شوہر کے پاس واپس آجاتی ہے ۔
پابندی
برطانوی حکومت عہد حکومت میں مدراس ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ مروجہ دستور کے مطابق مرد اور عورت کا تعلق درست نہیں بلکہ یہ زناکاری ہے ۔ اس وجہ سے اس دستور کے مطابق عورت آزاد ہے اور جب چاہے اپنا شوہر تبدیل کرے اور خاندان میں رہ کر مرضی کے مطابق نیا شوہر کا انتخاب کرے ۔ 1896ء میں ایکٹ 4 نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے حق وراثت قائم کرنے لیے ہر شخص باقیدہ بیاہ کرنے پر مجبور ہوا ۔ ریاست ٹرانکور میں مردوں نے اولاد کی پرورش کا بار اٹھانا موقوف کردیا تھا ۔ جس کی وجہ سے ایک نیا قانون ریاست کو نافذ کرنا پڑا ۔ جس کی رو سے ہرشخص کو اپنی اولاد کی پرورش ترک کرنے اور ایسی عورت کے ساتھ جس کا سنبدہم کے طریقہ سے بیاہ ہوا ہو مباشرت کرنا جرم ٹہرایا ۔
تہذیب و تدوین
عبدالمعین انصاری

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پولندری شادی

  1. بہت اچھی اور دلچسپ معلومات دی ہے آپنے خدا آپکو خوش رکھے آمین

    Gumnam virk

اپنا تبصرہ بھیجیں